15 دسمبر 2016 - 18:05
ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کے سلسلے میں ٹرمپ کو انتباہ

امریکہ کی قومی سلامتی کے امور کے نائب مشیر نے ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کے سلسلے میں اپنے ملک کے نو منتخب صدر کو خبردار کیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق "بن روڈس" نے جمعرات کو اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان طے پانے والا سمجھوتہ ایک بین الاقوامی سمجھوتہ ہے، کہا کہ ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے سے امریکہ کی آئندہ کی حکومت اور ڈونلڈ ٹرمپ کو سخت ہزیمت اٹھانا پڑے گی-

امریکہ کی قومی سلامتی کے امور کے نائب مشیر نے مزید کہا کہ یہ بین الاقوامی سمجھوتہ، صرف امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والا سمجھوتہ نہیں ہے بلکہ یہ سمجھوتہ یورپ کی بڑی طاقتوں اور اسی طرح روس اور چین کی شراکت سے طے پایا ہے-

اسلامی جمہوریہ ایران نے اب تک امریکہ سمیت گروپ پانچ جمع ایک کے ممالک کے اعتراف کے مطابق ایٹمی سمجھوتے پر مکمل طورپرعمل کیا ہے لیکن امریکہ نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے اصلی فریق کی حیثیت سے ایران کے خلاف پابندیوں کی مدت میں دس سالہ توسیع کر دی ہے جبکہ اس کا یہ اقدام، اس بین الاقوامی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲